ذاتی وجوہات،اروندا ڈی سلوا چیئرمین لنکن کرکٹ کمیٹی کے عہدے سے مستعفی

ذاتی وجوہات،اروندا ڈی سلوا چیئرمین لنکن کرکٹ کمیٹی کے عہدے سے مستعفی
 ذاتی وجوہات،اروندا ڈی سلوا چیئرمین لنکن کرکٹ کمیٹی کے عہدے سے مستعفی

  


کولمبو(اے پی پی) سابق مایہ ناز بلے باز اروندا ڈی سلوا ذاتی وجوہات کی بناء پر سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہو گئے، انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے 13 ماہ بعد عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ڈی سلوا کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ کے صدر تھیلانگا سوماتھیپالا نے کہا کہ ہمیں ڈی سلوا کی مجبوری کا اندازہ ہے لیکن اس کے باوجود ہماری کوشش ہو گی کہ وہ عارضی بنیادوں پر کام جاری رکھیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...