میسی کی پابندی ختم ،انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی اجازت مل گئی

میسی کی پابندی ختم ،انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی اجازت مل گئی
 میسی کی پابندی ختم ،انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی اجازت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (آئی این پی )فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی پر عائد چار میچز کی پابندی ختم کرتے ہوئے انہیں انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔لیونل میسی نے پابندی کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس پر فیفا کی اپیل کمیٹی نے ناکافی ثبوت پر پابندی کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی ختم کردیا۔میسی ایک میچ کی پابندی بھگت چکے ہیں اور اپیل کے بعد بقیہ تین میچوں کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ میسی پر الزام تھا کہ چلی کے خلاف ورلڈکپ کوالیفائنگ میچ میں انہوں نے امپائر کے ساتھ بدتمیزی کی اور میچ ریفری اور آفیشلز کی رپورٹ کے تناظر میں ارجنٹینا کے اسٹار پر پابندی عائد کی تھی۔ پابندی کیباعث میسی بولیویا کیخلاف کوالیفائر کامیچ نہیں کھیل سکے تھے اور اس میچ میں ارجنٹائن کو شکست ہوئی تھی لیکن اب وہ بقیہ کوالیفائنگ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کر سکیں گے۔