اولمپکس2024 کی میزبانی میں امریکا اور روس کی دلچسپی

اولمپکس2024 کی میزبانی میں امریکا اور روس کی دلچسپی

لاس اینجلس(آن لائن)اولمپکس 2024 کی میزبانی کیلئے جنگ اب زور پکڑ رہی ہے، جس میں اب تک امریکا اور فرانس نے تو میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن ساتھ ہی روسی صدر ولادی میر پوٹن نے بھی بڈ جمع کرانے کا عندیہ دیا ہے۔لاس اینجلس کو میگا ایونٹ کی میزبانی دلانے کی امریکی کوششوں کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ امریکی بڈ کمیٹی کے سربراہ کیزی ویزرمین نے بتایا ۔ہے کہ صدر ٹرمپ نے وہ سب کچھ کیا ہے جو ممکن ہے۔ انہوں نے آئی او سی چیف تھامس باخ سے ٹیلی فون پر اس متعلق بات بھی کی ہے۔دوسری جانب روسی صدر ولادی میر پوٹن بھی اس میدان میں اترنے کی تیاری کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے کئی شہر میگا ایونٹ شایان شان انداز سے کرانے کے اہل ہیں۔اولمپکس کے لیے ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ، کازان اور سوچی کے نام میزبانی کیلیے پیش کیے جاسکتے ہیں۔ سوچی میں 2014 سرمائی گیمز کا کامیاب انعقاد کیا جاچکا ہے۔ روس کی جانب سے پیشکش کو اس وقت خارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا، ہم موزوں وقت پر لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ادھر یورپی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے گیمز کی میزبان کیلئے فرانسیسی دارالحکومت پیرس کی حمایت کی ہے۔ خیال رہے کہ پیرس میں 2020 یورپی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا انعقاد ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...