اسلامک سالیڈیٹری، قومی باکسنگ ٹیم شاندار کارکردگی کیلئے پر عزم

اسلامک سالیڈیٹری، قومی باکسنگ ٹیم شاندار کارکردگی کیلئے پر عزم

اسلام آباد(اے پی پی) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ علی بخش نے کہا ہے کہ قومی باکسنگ ٹیم اسلامک سالیڈیٹری گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کہ اسلامک سالیڈیٹری گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی باکسنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے عامر خان باکسنگ ہال میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 19باکسرزحصہ لے رہے ہیں جن میں جہانزیب، فاروق، نعمت اللہ، شعیب، نقیب اللہ، ذکی، عامر خان، عامر مسعود، افضل، عثمان، ارشد، عاطف، وسیم، یاسر، ندیم ، عزیر، نصیب اللہ، حسن اور عدنان شامل ہیں،ان کھلاڑیوں کو کوچزچوہدری محمد طارق گجر، نثار خان، سعیدالحسن اور ساجد راجہ جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ گیمز میں دس ویٹ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے، جن میں 49 کلوگرام، 52کلوگرام، 56 کلوگرام،60 کلوگرام، 64کلوگرام، 69کلوگرام، 75کلوگرام، 81کلوگرام ،91 کلوگرام اور پلس 91 کلوگرام کے مقابلے شامل ہیںِ قومی ٹیم سات ویٹ کیگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے، جن میں 49 کلوگرام، 52کلوگرام، 60 کلوگرام، 64کلوگرام، 69کلوگرام، 75کلوگرام اور 81کلوگرام کے مقابلے شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ اسلامک سولیڈیٹری گیمز 12 مئی سے 22 مئی تک باکو آزربئجان میں کھیلی جائے گی،انہوں نے کہا کہ باکسنگ کے ایونٹ میں پاکستانی دس رکنی دستہ شرکت کرے گا،واضح رہے کہ قومی ہیڈ کوچ علی بخش نے ایشین،یورپین اور کئی انٹرنیشنل سطح پر گولڈ میڈل حاصل کر رکھے ہیں اور امید ہے کہ ان کی کوچنگ میں قومی ٹیم اسلامک سالیڈیٹری گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...