پاک چائنہ فرینڈ شپ فٹبال ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

پاک چائنہ فرینڈ شپ فٹبال ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پاک چائنہ فرائنڈ شپ انڈر18- فٹ بال ٹورنامنٹ (آج) اتوار سے ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ پر شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں مڈفیلڈ، مہران، کرن، جموں و کشمیر،اسواکیڈمی،اسلام آباد، ہالینڈر،ہما، بولان، القائم، الفیصل ،قائداعظم، راوی، پوپا، پی ٹی سی ایل، ایجوکیشن، میفا، گنگال،ینگ برادرز اور ینگسسٹر کلب کی ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ اوپن ہے اس میں غیر رجسٹرڈ کھلاڑی بھی اپنی، اپنی ٹیمیں بناکر حصہ لے سکتے ہیں اور ٹورنامنٹ کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اسلام آباد کی ٹیم میں شامل کیا جائے گاجو کہ اگست میں چین میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران 35 کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور ان کھلاڑیوں کو دو ماہ تک تربیتی کیمپ میں تربیت دی جائے گی۔

، سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین محمد زمان جبکہ ممبران میں محمد یامین اور راجہ مسعود ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیموں کو رکھا جائے گا اور جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا یہ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ یکم جنوری 1999ء کے بعد پیدا ہونے والے حصہ لے سکتے ہیں اور عمر کے ثبوت کیلئے کھلاڑی ب فارم اپنے ہمراہ لائیں۔ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر ہوگا اور ٹورنامنٹ کی انٹر فیس دو ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 0300-8543492 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...