ابراہیمووچ برطانیہ میں زیادہ کمائی کرنیوالے دنیا کے دوسرے کھلاڑی

ابراہیمووچ برطانیہ میں زیادہ کمائی کرنیوالے دنیا کے دوسرے کھلاڑی
 ابراہیمووچ برطانیہ میں زیادہ کمائی کرنیوالے دنیا کے دوسرے کھلاڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(اے پی پی) مانچسٹریونائیٹڈ کے سویڈش فٹ بالر زلاٹن ابراہیمووچ برطانیہ میں امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے، انہوں نے انگلش فٹ بالر ویان رونی کو زیادہ کمانے والوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا، لیوس ہملٹن فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں۔ برطانوی جریدے سنڈے ٹائمز نے برطانیہ میں زیادہ کمائی کرنے والے امیرترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی جس کے تحت برطانیہ کے فارمولا ون ڈرائیور لیوس ہملٹن سرفہرست ہیں، ان کی آمدن 131 ملین پاؤنڈ ہے، سویڈش فٹ بالر ابراہیمووچ جنہوں نے گزشتہ برس جولائی میں مانچسٹریونائیٹڈ کو جوائن کیا تھا 110 ملین پاؤنڈ آمدن کے ساتھ دوسرے، انگلش فٹ بالر ویان رونی 93 ملین پاؤنڈ آمدن کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے 77 ملین پاؤنڈ آمدن کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔