سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ما فیا بن چکی ،شہر کو کمرشلائز کرکے بیچا جارہاہے:مصطفی کمال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مافیا بن چکی ہے اور شہر کو کمرشلائز کرکے بیچا جارہاہے۔
تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال کا گلستان جوہر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے16 نکات اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ عوام کے لیے ہیں، شہر کو کمرشلائز کر کے بیچا جا رہا ہے اورسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ما فیا بن چکی ہے جبکہ پورے شہر میں 41فیصد پانی کی لائنیں ہی نہیں ہیں۔ہم چاہتے تو4 دن دھرنے کے بعدوزیراعلیٰ ہاوس جانے کااعلان کردیتے لیکن ہم نے حکومت کو نکات پیش کردیے۔