گلگت بلتستان میں جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

گلگت بلتستان میں جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا
گلگت بلتستان میں جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

  


گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ہے ۔پولو ٹورنامنٹ کا مقصد گلگت بلتستان میں کھیلوں اور ثقافت کی ترویج ہے۔

اس ملک میں بہت گھپلے ہیں، تحقیقات میں لگ گئے تو سارا وقت اسی میں لگ جائیگا : وزیر اعظم نوازشریف

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں جشن بہاراں کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں ابتدائی طور پرپولو ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں 8 سینئر اور 19جونیئر پولو ٹیموں سمیت مجموعی طور پر27 ٹیمیں اس مقابلے میں حصہ لیں گی ٹورنامنٹ رواں ماہ کی 15تاریخ تک جاری رہے گا۔ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں علاقائی رقص اور موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا۔

مزید : کھیل


loading...