سراج الحق کی اسماعیل ہانیہ کو تحریک حماس کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد

سراج الحق کی اسماعیل ہانیہ کو تحریک حماس کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد
سراج الحق کی اسماعیل ہانیہ کو تحریک حماس کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نےفلسطین کے سابق وزیراعظم اسماعیل ہانیہ کو  تحریک حماس کے نئے سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناﺅں کا پیغام دیاہے ۔

مزید پڑھیں:حماس نے اسماعیل ہانیہ کو اپنا سربراہ منتخب کر لیا

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ تحریک حماس فلسطینی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور اسماعیل ہا نیہ کا انتخاب ان پر فلسطینی قوم کے بھر پور اعتماد کا مظہر ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے فلسطینی عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی دعا دیتے ہوئے کہاہے کہ اسماعیل ہا نیہ کا انتخاب اسلامی تحریکات میں حقیقی شورائیت اور جمہوریت کا مظہر ہے ۔

مزید : لاہور


loading...