معروف ستار نواز استاد رئیس خان انتقال کر گئے

معروف ستار نواز استاد رئیس خان انتقال کر گئے
معروف ستار نواز استاد رئیس خان انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ستار نواز استاد رئیس خان عارضہ قلب کے باعث 77سال کی عمر میں انتقال کر گئے، استاد رئیس خان کے سوگواروں میں اہلیہ اور 2بیٹے شامل ہیں۔

پاکستانی سفارتخانے میں ڈی سی پاسپورٹ تقریبات کا آغاز،پاک امریکا دوستی کے 70سال کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق ستار نوازی میں نام کمانے والے استاد رئیس خان کچھ عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ جس کے باعث گذشتہ روز ان کا انتقال ہوگیا ۔ وہ ہندوستان کے شہر اندور میں 25 نومبر 1939ءکو پیدا ہوئے۔انہوں نے برصغیر کے بڑے ستارنوازوں میں شامل اپنے نانا عنایت علی خان سے ہی ستار نوازی کی تعلیم حاصل کی۔موسیقی سے تعلق ہونے کے باعث بچپن میں ہی انہوں نے اپنے بڑوں سے ستار نوازی کی تعلیم حاصل کرنا شروع کردی تھی۔

سراج الحق کی اسماعیل ہانیہ کو تحریک حماس کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد
استاد رئیس کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا جا چکا ہے جبکہ ان کے صاحبزادے فرحان بھی موسیقار اور فن ستارنوازی میں ماہر ہیں۔

مزید :

تفریح -