شہریوں کو بڑے حادثات سے بچانے کیلئے ’’سیو لائیوزسلو ڈاؤن‘‘ مہم

شہریوں کو بڑے حادثات سے بچانے کیلئے ’’سیو لائیوزسلو ڈاؤن‘‘ مہم

لا ہور(کرا ئم رپورٹر)شہریوں کو بڑے حادثات سے بچنے کی آگاہی دی جائے گی ۔مہم کا سلوگن’’Save Lives Slow Down‘‘ کے نام سے رکھا گیاہے۔گلوبل روڈ سیفٹی ویک کی افتتاحی تقریب چلڈرن کمپلیکس مال روڈ پر صبح11بجے منعقد ہوگی ۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد نے اس حوالے سے کہا کہ ہمیں سٹرک پر دوران سفر ٹریفک قوانین پر عمل کرکے مہذب قوم ہونے کا ثبوت دینا چاہئے۔ افسران اگلا سارا ہفتہ گلوبل روڈ سیفٹی ویک کے حوالے سے شہر کے مختلف شاہراؤں پر شہریوں کو پھول،پمفلٹس اور پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے سڑک پر ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے حوالے سے آگاہی دینگے۔

مزید : علاقائی


loading...