مانگا منڈی،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان جاری

مانگا منڈی،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی)تھانہ مانگا منڈی کے اہلکاروں نے علاقہ میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کرمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا۔ مخبری ہونے پر نواحی گاؤں شامکی بھٹیاں میں چھاپہ مار کر 2افراد سے جن میں امیر علی عرف میرو سے تقریباً1کلو 800گرام چرس برآمد کر لی دوسرے ملزم لال حمزہ سے بھی 1کلو700گرام چرس بر آمد کرکے نواحی گاؤں پنڈ باٹھ میں چھاپہ مار کر طارق مسیح سے بھی تقریباً2کلو چرس برآمد کر لی ۔ایس ایچ او مستینر احمد خاں کو تعینات ہوئے10روز ہو چکے ہیں،انہیں علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -