ڈی آئی جی آپریشنز کا ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کو خراج تحسین

ڈی آئی جی آپریشنز کا ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کو خراج تحسین

 لا ہور(کرا ئم رپورٹر) ڈولفن اسکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکار شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے اندر احساسِ تحفظ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ تمام جوانوں کو یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ سڑکوں پر شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں اور اسپیشل فورس کے اہلکار ہونے کے ناطے آپ کا شہریوں کے ساتھ رویہ بھی اسپیشل ہونا چاہیئے جس میں نہ صرف ان کو احساس تحفظ ملے بلکہ آپ کے ساتھ تعاون بھی کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کے افسران نے ہمیشہ اہلکاروں کے پروفیشنل یا ذاتی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے اور اہلکاروں کا معیارِ زندگی بلند کرنے میں بنیادی اور تاریخی اقدامات اُٹھائے ہیںیہ دربار مہینے میں کم از کم ایک بار رکھا جائے گا جس میں اہلکاروں کو دورانِ گشت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعامات دیئے جائیں گے بلکہ ان کو اخلاقی و پبلک ڈیلنگ کی تربیت بھی دی جائے گی۔اس حوالہ سے مختلف سائیکالوجی کے پروفیسر حضرات سے لیکچرز بھی دلوائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز قربان لائنز ڈولفن ہیڈ کوارٹرز میں ڈولفن اسکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایس پی ڈولفن اسکواڈ فیصل شہزاد، تمام ڈی ایس پیزو ڈولفن ٹیموں کے انچارجز نے شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر ایس پی مجاہد کو ہدایت کی کہ ہر ٹیم میں شامل اہلکار کی کارکردگی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ میرے دفتر ارسال کی جائے تاکہ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...