نواں کوٹ،خاتون کی موت بظاہر خود کشی،شوہر نے قتل کیا،ورثا کا الزام

نواں کوٹ،خاتون کی موت بظاہر خود کشی،شوہر نے قتل کیا،ورثا کا الزام

لاہور(خبر نگار) نواں کوٹ کے علاقہ میں سکول ٹیچر لبنیٰ کی پراسرار موت پولیس کیلئے معمہ بن گئی۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے، سکول ٹیچر لبنیٰ کے با رے بتایا گیا ہے کہ شاہ پور کانجراں کے 26سالہ سجاد جو کہ ڈانس ماسٹر ہے اور اس نے پانچ سال قبل جھانسہ دیکر لبنیٰ سے شادی کی اور سجاد اکثر گھر پر نہیں آتا تھا، تفتیشی افسر ارشد طور کے مطابق اب تک کی صورتحال کے مطابق سجاد نے کئی لڑکیوں سے ناجائز تعلقات قائم کر رکھے تھے اور گھر پر نہ آنے کی وجہ سے اکثر دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا رہتا تھا اور لبنیٰ دلبرداشتہ تھی ۔اور وقوعہ کے وقت لبنیٰ کی نعش اس کے کمرہ میں بیڈ پر پڑی تھی، جس میں ظاہر ی طور پر خودکشی لگ رہی تھی تاہم لبنیٰ کے والدین نے الزام لگا یا کہ اسے اس کے خاوند نے گلہ دباکر موت کے گھاٹ اتارا ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق اصلی صورتحال پوسٹ مارٹم اور فرانزک لیب کی رپورٹ کے سامنے آئیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...