مزنگ پولیس نے 7قمار باز گرفتارکر لئے، نقدی، موبائل فونز ،شراب برآمد

مزنگ پولیس نے 7قمار باز گرفتارکر لئے، نقدی، موبائل فونز ،شراب برآمد

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) مزنگ پولیس نے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر کرکٹ میچوں پر جوا لگانے والے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مزنگ پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر میچوں پر جوا لگانے والے 7 جواریوں کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ہزاروں کی نقدی، موبائل فونز اور چھ بوتلیں شراب برآمد کرکے اْن کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔ ملزمان میں پرویز، ایوب، ظفر، شہبار اور دیگر شامل ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...