صوبائی دارالحکومت ، لاکھوں کی ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی وارداتیں، مزاحمت پر ایک شہری زخمی

صوبائی دارالحکومت ، لاکھوں کی ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی وارداتیں، مزاحمت ...

لاہور(خبر نگار)صوبائی دارلحکومت میں ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی، قیمتی زیورات اور موبائل فونز سیٹوں سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا گیا ہے۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بناکر شدید زخمی بھی کردیا بتایا گیا ہے کہ نصیر آباد کے علاقہ میں شہری حسن شبیر اپنی فیملی کے ہمراہ شادی کی تقریب سے واپس گھر جارہا تھا کہ راستے میں چار موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک لیا اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور 6موبائل سیٹ لوٹ لیے مزاحمت پر شہری حسن شبیر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈاکو بڑے آرام سے لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہوگئے شہری حسن شبیر کو مقامی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔ اسی طرح مغلپورہ کے علاقہ میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے تاجر نذیر احمد کو ڈرائی پورٹ کے قریب گن پوائنٹ پر روک لیا اور ساڑھے 7ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے رات گئے تک تاجر نذیر احمد کی درخواست کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ نواب ٹاؤن کے علاقہ میں یاسر بشیر کے گھر میں دو ڈاکو گھس گئے اور فیملی کو یرغمال بنا کر 3لاکھ 45ہزار روپے کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔شفیق آ با دکے علاقہ میں اکبرکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ49ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ اسلا م پو رہ کے علا قہ میں تو صیف کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ45ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔سند ر سے یا سین کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،با غبا نپو رہ میں جمیل کی فیملی کو یر غما ل بنا کر15ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن چھین لیے گئے۔ مناواں میں شا ہد،شا ہد رہ میں حسن کی گاڑیاں اورہر بنس پو رہ میں فیصل ،شا د ما ن میں جمیل،اکبر ی گیٹ میں احمد،ستو کتلہ میں ظہیراوراچھر ہ میں فا روق کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...