ڈکیتی مقدمہ، دو مجرموں کو 4ماہ قید ،30ہزار جرمانہ

ڈکیتی مقدمہ، دو مجرموں کو 4ماہ قید ،30ہزار جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث دو مجرموں کو 4ماہ قید اور مجموعی طور پر30ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ شاہد کے روبرو لٹن روڈ پولیس نے ملزمان جہانزیب اور خرم صفدر کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کررکھا تھا، پراسیکوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، ملزمان اعتراف جرم بھی کر چکے ہیں، رقم برآمد کی جا چکی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...