چوری ڈکیتی اور فراڈ کے مقدمات، 25ملزم اشتہاری قرار

چوری ڈکیتی اور فراڈ کے مقدمات، 25ملزم اشتہاری قرار

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پرچوری ڈکیتی اور فراڈ کے مقدمہ میں ملوث 25ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ کے روبرو کاہنہ اور اچھرہ پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چلان پیش کر رکھا ہے،پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان چوری، ڈکیتی اور فراڈ کے مقدمات میں ملوث ہیں، پیش نہیں ہو رہے ۔

مزید : علاقائی


loading...