سانحہ یوحنا آباد،4 گواہ پیش ،کارروائی بغیر سماعت ملتوی

سانحہ یوحنا آباد،4 گواہ پیش ،کارروائی بغیر سماعت ملتوی

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یوحنا آباد میں دو افراد بابر اور نعیم کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے کیس کی سماعت 13 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ نشترکالونی پولیس نے ہنگامہ آرائی کے دوران دو افراد نعیم اور بابر کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔4 گواہ پیش کئے گئے لیکن عدالت کے جج ہائی کورٹ مصروف ہونے کی وجہ سے کارروائی نہ ہوسکی ۔کیس میں پولیس نے ذکریا، اسلم، رفاقت سمیت 42ملزمان کو نامزد کررکھا ہے۔ الزام ہے کہ انہوں نے یوحنا آباد کے چرچ میں دھماکے کے بعد ہنگامہ آرائی کی، بابر اور نعیم کو تشدد کا نشانہ بنایا ،پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا تھا۔

مزید : علاقائی


loading...