گراں فروشی،ون ویلنگ 3 ملزمان کوجرمانہ

گراں فروشی،ون ویلنگ 3 ملزمان کوجرمانہ

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرائس کنٹرول ایکٹ اور ون ویلنگ کے مقدمے میں ملوث 3 ملزمان پر جرمانہ عائد کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ حامد الرحمن ناصر کے روبرو اچھرہ پولیس نے بتایا کہ ملزمان ذوالفقار علی اور محمد زاہد زائد قیمت پر اشیا فروخت کر رہے تھے۔

ملزم منیر احمد نے مین روڈ پر ون ویلنگ کی تھی، اعتراف جرم پر ایک ایک ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...