ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث مجرم کو10ماہ قید

ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث مجرم کو10ماہ قید

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث مجرم کو10ماہ قید کی سزا کاحکم سنا دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ قمر زمان کے روبرومصطفی آباد پولیس نے وقاص علی کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کررکھا تھا، پراسیکویشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا ۔

مزید : علاقائی


loading...