موبائل چور کو2 ماہ قید

موبائل چور کو2 ماہ قید

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے موبائل چوری کے مقدمے میں ملوث مجرم جاویدکو2ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عبدالمھیمن کے روبرو فیکٹری ایریا پولیس نے جاوید نامی شخص کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کررکھا تھا،پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم موبائل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے،ملزم کو شہری نے پکڑ کے پولیس کے حوالے کیا تھا۔

مزید : علاقائی


loading...