24 مصالحتی عدالتوں کے ججز نے 5روزہ تربیتی کورس مکمل کرلیا

24 مصالحتی عدالتوں کے ججز نے 5روزہ تربیتی کورس مکمل کرلیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سے مزید 24 مصالحتی عدالتوں کے ججز نے 5روزہ تربیتی کورس مکمل کرلیا۔رواں ماہ کے آخر تک مصالحتی سنٹرز میں تعینات کردیاجائے گا۔پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سے لاہور ،فیصل آباد سمیت مزید 24 سول ججز نے تربیتی کورس مکمل کرلیا، تربیتی کورس مکمل کرنے والوں میں سول جج مس نبیلہ عامر، سول جج مس مہرالنساء ، سول جج مس شازیہ کوثر، سول جج مس عمبر گل، سول جج شبیر حسین، رحمان الہی، میاں موضوع انجم ، احتشام مقرب ، محمد جمشید،رائے محمد رضا شیر،سید علی وقاص بخاری، عبدالمنان قریشی ،فاروق احمد اور محمد یعقوب خان سمیت 24سول ججز شامل ہیں۔

کورس مکمل

مزید : علاقائی


loading...