109سینئرسول جج 3 روزہ تربیتی کورس کا آغازکریں گے

109سینئرسول جج 3 روزہ تربیتی کورس کا آغازکریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )سینئر سول ججز کے عہدے پرترقی پانے والے 109سینئرسول ججز کل سے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں 3 روزہ تربیتی کورس کا آغازکریں گے۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ نے کورس کی منظوری دی ، ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی ماہ رخ عزیز 8مئی کو تربیتی کورس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گی۔اس موقع پرڈائریکٹراکیڈمی چوہدری محمد سلیم سمیت دیگر جوڈیشل افسربھی موجود ہوں گے،تربیتی کورس کرنے والوں میں سینئرسول جج ایڈمن جھنگ وقارمنصور،سینئرسول جج خوشاب مبین راجہ ،سینئر سول جج ڈی جی خان محمد عمران شیخ ،سینئر سول جج جوڈیشل فیصل ا?بادمحمدفرحان نبی،سینئر سول جج عثمان علی اعوان ،سینئر سول جج گارڈین فیصل آباد ثاقب فاروق ،سینئر سول جج ایڈمن لاہورثاقب اقبال قمر اور سینئر سول جج کازکورٹ لاہور حسنین عباس کاظمی سمیت سینئر سول جج جوڈیشل لاہورمظہر علی رامے شامل ہوں گے۔سینئر سول جج ایڈمن چنیوٹ واجد وقار،سینئر سول جج ایڈمن ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد اسلم اور سینئر سول جج جوڈیشل ٹوبہ ٹیک سنگھ احسن محمود سمیت سینئر سول جج جوڈیشل جھنگ شاہد محمود شامل ہوں گے۔سینئر سول جج گارڈین جھنگ قمر عباس ،سینئر سول جج جوڈیشل چنیوٹ مدثرحسین،سینئرسول جج گارڈین ٹوبہ ٹیک سنگھ عابد حسین،سینئر سول جج گارڈین چنیوٹ محمد علی قذافی اور سینئر سول جج گارڈین لاہورمس ہیشم بن ساجد سمیت سینئرسول جج گارڈین لودھراں منصب علی جوئیہ بھی تربیتی کورس کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔
آغاز

مزید :

علاقائی -