انسداددہشتگردی کورٹس کے ججوں کا اجلاس،فیصلوں کے بارے رپورٹ پیش

انسداددہشتگردی کورٹس کے ججوں کا اجلاس،فیصلوں کے بارے رپورٹ پیش

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے انسداددہشت گردی مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے،ملزمان کے چالان بروقت عدالتوں میں پیش کرنے اوراشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔یہ ہدایات انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے انتظامی جج مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں ہونے والے صوبہ بھرکی انسداددہشت گردی کی عدالتوں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں جاری کی گئیں جس میں ان عدالتوں کے ججز،پولیس افسروں اوردیگرمتعلقہ افسروں نے شرکت کی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں انسداددہشت گردی کورٹس کے ججز نے زیرسماعت اورنمٹائے گئے فیصلوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ

مزید : علاقائی


loading...