کراچی ، انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں نقل کی کڑیاں بھارت سے جاملیں

کراچی ، انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں نقل کی کڑیاں بھارت سے جاملیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل کروانے میں بھارتی موبائل فونز کے استعمال ہونے کا انکشاف ہواہے، جس کے بعد بھارتی سموں کے استعمال پرتمام ایجنسیاں الرٹ ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطاب سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل کا بازار گرم ہے، امیدوار نے نقل کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینا شروع کردیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈاہر ہفتہ کو انٹر کے امتحانات کے دوران پہلے دورے پر کراچی کے زمزمہ ڈگری کالج پہنچے اورامتحانات کا جائزہ لیا۔وزیرتعلیم سندھ نے دعویٰ کیا کہ نقل میں بھارت ملوث ہے، نقل کیلئے استعمال ہونیوالے واٹس ایپ گروپس میں بھارتی فون نمبرز بھی موجود ہیں۔وزیرتعلیم جام مہتاب ڈہرنے امتحانی مرکز کے دورے پر میڈیاسے گفتگو میں بتایا کہ تعلیمی بورڈ کو تحقیقاتی اداروں سے تعاون کا کہہ دیا ہے، وزیراعلی کی ہدایت پر سی ٹی ڈی کو بھی شامل کرلیا ہے، انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پیپرز اؤٓٹ ہونا اور واٹس ایپ کے ذریعے حل شدہ پرچہ شیئر ہونے کی خبریں روز رپورٹ ہورہی ہیں۔امتحانات میں سوشل میڈیا پر پرچے وائرل ہونا معمول بن گیا، مبینہ طور پر کوچنگ سینٹر کے اساتذہ پرچے حل کرکے واٹس ایپ کردیتے ہیں، معاملے پر وزیر تعلیم سندھ نے چیئرمین انٹر بورڈ کو گزشتہ روز طلب بھی کیا تھا، 60ویجی لینس ٹیمیں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کرتی ہیں۔دوسری جانب سندھ کے مختلف شہروں میں انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پرچے اؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں ہفتہ کو ہونے والا فزکس کا پرچہ اؤٓٹ ہوگیا، پرچہ واٹس ایپ کے ذریعے شیئر ہوتا رہا اور امتحانی مراکز پر نقل کی شکایت بھی برقرار ہے۔سکھر میں بھی ہفتہ کو ہونے والاپرچہ آؤٹ ہوا، امتحانی مراکز پر بھی نقل مافیا کا راج رہا جبکہ شکارپور میں بھی پرچہ اؤٓٹ ہوا، نقل روکنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات ناکام ہوگئے اور طلبا موبائل فونز اورکتابوں سے نقل کرتے رہے۔

مزید :

علاقائی -