خیبر پختونخوا کے ناکام حکمران کس منہ سے وزیراعظم کا استعفا مانگ رہے ہیں،حمزہ شہباز

خیبر پختونخوا کے ناکام حکمران کس منہ سے وزیراعظم کا استعفا مانگ رہے ...

فیصل آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی رہنما ایم این اے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کروڑوں پاکستانیوں کے مینڈیٹ نے میاں محمد نوازشریف کو وزیر اعظم منتخب کیا ہے ۔کے پی کے میں ناکام حکو مت کر نے والے کس منہ سے وزیر اعظم اور پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کا استعفی مانگ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات کے دوران کیا ۔.انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی کے واضح اور اکثریتی فیصلے کو من پسند لبادہ پہنانے کی کوششیں ماضی کی طرح اس بار بھی ناکامی سے دوچار ہونگی خواتین یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔ فیصل آباد میں خواتین یوتھ ونگ کو مضبوط بنانے کے لئے سٹی صدر ایم پی اے مدیحہ رانا کی کوشش ناقابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے سٹی صدر ایم پی اے مدیحہ رانا کو فیصل آباد میں یوتھ ونگ کو مزید فعال بنانے کا ٹاسک دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ الیکشن 2018 ء سے پہلے اس ٹاسک کو مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی ۔

مزید : علاقائی


loading...