صرف مودی ہی مسئلہ کشمیر حل کر سکتے ہیں:محبوبہ مفتی کی چاپلوسی

صرف مودی ہی مسئلہ کشمیر حل کر سکتے ہیں:محبوبہ مفتی کی چاپلوسی

سری نگر(اے این این)مقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ صرف وزیراعظم نریندرمودی ہی کشمیرکامسئلہ کرسکتے ہیں،مودی کا سال 2015میں لاہورجانے کافیصلہ جراتمندانہ تھا، منموہن 10سال پاکستان جانے کی خواہش پالتے رہے مگردورہ کرنے کی ہمت نہ ہوئی۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال بھارت کی گزشتہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث خراب ہوئی اورآج میں یہ بات وثوق سے کہتی ہوں کہ اگرکشمیرکے مسئلے کااگرکوئی حل نکال سکتاہے تو وہ وزیراعظم نریندرمودی ہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کے پاس مضبوط مینڈیٹ ہے وہ جوبھی فیصلہ کریں گے قوم حمایت کرے گی ۔انہوں نے نریندرمودی کے پچیس دسمبر2015کولاہورجانے کے فیصلے کوسراہتے ہوئے کہاکہ یہ اقدام کمزوری نہیں مضبوطی کی علامت ہے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کوپاکستان کادورہ کرنے کاحوصلہ نہیں تھا دس سال تک پاکستان کے دورے کی خواہش توکرتے رہے لیکن ایساکرنہ سکے ۔

مزید : علاقائی


loading...