اے کیو خان ہسپتال 300بستروں پر مشتمل عالمی معیارکا ہسپتال ہوگا

اے کیو خان ہسپتال 300بستروں پر مشتمل عالمی معیارکا ہسپتال ہوگا

لاہور(پ ر) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ خلق خدا کی خدمت کے لئے چارسال قبل لاہور میں جس ہسپتال کی بنیاد رکھی گئی تھی، اس سے نہ صرف لاکھوں مریض استفادہ کر رہے ہیں بلکہ یہ جدید ترین میڈیکل آلات سے بھی بہرہ ور ہے۔ وہ گذشتہ روز مینار پاکستان کے قریب اے کیو خان ہسپتال مولانا احمد علی روڈ کے توسیعی منصوبہ کے افتتاح اور فنڈز ریزنگ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا یہ 300بستروں پر مشتمل بین الاقوامی معیار کے مطابق 9منزلہ جدید ہسپتال ہوگا جہاں ہر مرض کے علاج کے لئے ماہر ڈاکٹر موجود ہونگے۔ انہوں نے اپیل کی کہ عوام الناس اس مشن میں ان کا ساتھ دیں تاکہ وہ اپنی زندگی میں ہی اسے پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں۔

مزید : علاقائی


loading...