فرانس میں صدارتی امیدوارمیکخواں کی انتخابی مہم ہیک کر لی گئی

فرانس میں صدارتی امیدوارمیکخواں کی انتخابی مہم ہیک کر لی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(این این آئی)فرانس میں صدارتی امیدوار امینیول میکخواں کی انتخابی مہم کے منتظمین نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں ایک بڑے ہیکنگ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انتخابی مہم کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ریلیز کی گئی دستاویزات میں اصلی دستاویزات کے ساتھ ساتھ نقلی دستاویزات کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو ابہام میں مبتلا کیا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ حملہ آوروں کا مقصد صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے سے قبل امینیول میکخواں کو نقصان پہنچایا جائے۔امینیول میکخواں کا مقابلہ انتہائی دائیں بازو کی ماری لا پین کے ساتھ ہے۔رائے شماری کے اندازوں کے مطابق امینیول میکخواں کو ماری لا پین پر 20 فیصد برتری حاصل ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ سال امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کا کہنا تھا کہ روس نے امریکی صدارتی انتخاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو تقویت دینے کے لیے خفیہ طور پر کام کیا تھا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ انٹیلیجنس ایجنسیاں 'وثوق سے' کہہ سکتی ہیں کہ روس نے امریکہ کے حالیہ انتخاب میں ہیکنگ کی۔فرانسیسی صدارتی انتخابات کے حوالے سے شائع کیے گئے دستاویزات میں تقریباً نو گیگا بائٹ معلومات کسی نامعلوم صارف نے شائع کی ہیں۔اس حوالے سے تفصیلات ابھی واضح نہیں ۔
تاہم امینیول میکخواں کی جماعت کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے حوالے سے داخلی دستاویزات، جن میں ای میلز اور مالیاتی معلومات شامل ہیں، ہیک کر لی گئی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -