ماہرین کی جگر کی امراض سے بچنے کے لیے پانی کے استعمال کی سفارش

ماہرین کی جگر کی امراض سے بچنے کے لیے پانی کے استعمال کی سفارش

لندن (اے پی پی)ماہرین صحت نے جگر کی امراض سے بچنے کے لیے مناسب مقدار میں پانی کے استعمال کی سفارش کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے کی گئی تحقیق کے مطابق جسم میں پانی کی کمی براہ راست جگر کی فلٹر کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔ جب انسان پانی کا کم استعمال کرتا ہے تو جگر ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہونے لگتا ہے اور ان اجزاء کو کھونے لگتا ہے جو جسم کے باقی حصوں کی نگہداشت کا کام کرتے ہیں۔ ایسا ہونے کی صورت میں جگر کے مہلک امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور لوگوں کو اکثر ان کا علم کافی دیر سے ہوتا ہے۔لہذا جگر کی امراض سے بچنے کے لیے مناسب مقدار میں پانی کا استعمال کیا جائے۔

تحقیق کے مطابق مناسب مقدار میں پانی نہ پینے سے جگر کے مہلک امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

مزید : عالمی منظر


loading...