ڈان لیکس میں ملوث عناصرکو کلھبو شن کی طرح پھانسی کی سزا دی جائے،سید محسن عباس

ڈان لیکس میں ملوث عناصرکو کلھبو شن کی طرح پھانسی کی سزا دی جائے،سید محسن عباس

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے) نل سپرٹ کی مشہور و معروف شخصیت ،بابائے سیاست اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید محسن عباس نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری میدان میں آگئے ہیں،آئندہ انتخابات کے بعد پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی،خادم اعلیٰ کا نیا نام رکھنے کی مہم چل پڑی ہے جلد ان کا نیا نام فائنل کر لیا جائے گا،انہوں نے کہا ڈا ن لیکس کی رپورٹ کوعوام کے سامنے لایا جائے اور اس میں ملو ث عنا صر کو فوری گرفتار کر کے ان کیخلا ف آر ئیکل چھ کے تحت کارروائی عمل میں لا ئی جائے،ڈان لیکس میں ملوث عناصرکو کلھبو شن کی طرح پھانسی کی سزا دی جائے۔انہوں نے کہاکہ شریف فیملی ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے ، قوم کو ڈان لیکس کے معاملے پر چند بیمار بکروں کی قربانی قبول نہیں ہے اس کے اصلی کرداروں کو بے نقاب ہو نا چا ہیے،افواج پاکستان کو بدنام کر نے والے ملک وقوم کے وفادار نہیں ہو سکتے۔ سید محسن عباس نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے نااہلیوں اور ناکامیوں کے تما م ریکارڈتوڑ دئیے ہیں، (ن) لیگ کے دور حکومت میں 20لا کھ سے زائد افراد بے روز گار ہوئے ہیں، نواز حکومت غربت ، مہنگائی اور بے روز گاری ختم کر نے میں نا کام رہی۔انہوں نے کہاکہ ملک کے 58 فیصد افراد خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر نے پر مجبور ہیں ، 40ارب سے زائد کے ٹیکس عوام پر لگا ئے گئے جس کی وجہ سے عام آدمی کے استعمال کی 200سے زائد اشیاء کی قیمتوں اور غریب آدمی کی مشکلات میں مز ید اضافہ ہوا، 84فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک دستیاب نہیں ، بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو ا ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور جرائم کی شر ح میں بھی اضافہ ہو اہے ، غربت کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں جبکہ وز یراعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈارملکی ترقی کے نام نہاد دعوے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام مشکلات کا شکار ہے اور حکمران ذاتی مشہوری پر ارب روپے خرچ کر رہے ہیں ، شریف برادران کی تما م پالیسیاں غریب ، کسان ، اور مزدور دشمنی پر مبنی ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...