چیک جمہوریہ میں وزیرخزانہ کی کرپشن پر حکومت برطرف،وزیراعظم نے فیصلہ واپس لے لیا

چیک جمہوریہ میں وزیرخزانہ کی کرپشن پر حکومت برطرف،وزیراعظم نے فیصلہ واپس لے ...

پراگ(این این آئی)چیک وزیر اعظم بوہْوسلاو سوبوتکا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ہفتہ کو دارلحکومت پراگ میں صحافیوں کو بتایا کہ اب وہ اپنے وزیر خزانہ آندرے بابِس کو برطرف کرنے کی کوشش کریں گے۔ آندرے بابِس کا تعلق سوبوتکا کی حریف سیاسی جماعت سے ہے۔ قبل ازیں بابِس پر ٹیکس چوری کے الزام کے بعد سوبوتکا نے اپنے سمیت پوری حکومت کے استعفے کا اعلان کر دیا تھا۔ چیک جمہوریہ میں اسی سال اکتوبر میں عام انتخابات کرائے جانا ہیں۔

، جن میں توقع ہے کہ سینٹر پارٹی اکیلے ہی اتنی زیادہ عوامی تائید حاصل کر لے گی کہ بابِس کے لیے خود وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار ہو جائے گی

مزید : عالمی منظر


loading...