گرد آلود طوفانی ہواؤں نے شمالی چین کو لپیٹ میں لے لیا

گرد آلود طوفانی ہواؤں نے شمالی چین کو لپیٹ میں لے لیا

بیجنگ(این این آئی)چین میں گرد آلود طوفانی ہواؤں نے شمالی علاقوں کو دو دنوں سے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث لوگوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا رہا، جبکہ حد نظر بھی زیادہ دور تک نہ رہی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیز ہوائیں چلنے سے بیجنگ سمیت چین کے کئی علاقوں میں حد نگاہ بہتر ہوئی ہے ، کچھ علاقوں میں ریت کے طوفان کا زور رہا ، ریتیلے طوفان کو اس سال کا سب سے طاقتور طوفان قرار دیاجارہا ہے ۔جبکہ چینی حکام نے لوگوں کو ضروری اقدامات اپنانے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں، تاکہ موسم کی شدت سے بچا جاسکے۔

مزید : عالمی منظر


loading...