ترکی کا یونان عدالت کی جانب سے منحرف ترک فوجیوں کو حوالے نہ کرنے کے فیصلے پر احتجاج

ترکی کا یونان عدالت کی جانب سے منحرف ترک فوجیوں کو حوالے نہ کرنے کے فیصلے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ(اے پی پی) ترکی نے یونان کی عدالت کی طرف سے مفرور ترک فوجیوں کو ترکی کے حوالے کرنے کے مطالبے کو مسترد کرنے کے خلاف سخت رد عمل اظہار کیا ۔ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ یونانی عدالت نے 15 جولائی کو دہشت گرد تنظیم فیتو کی طرف سے ناکام بغاوت کے بعد یونان فرار ہونے والے انقلابی فوجیوں کو ترکی کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
عدالت کا یہ فیصلہ سیاسی نوعیت کا ہے۔عدالت عادل اور غیر جانبدار ہوتی ہے لیکن یونانی عدالت کے فیصلے سے ہمیں ایک بار پھر سخت مایوسی ہوئی ہے۔ ترکی نے یونان سے ترکی کی آئینی حکومت کا تختہ الٹانے کی کوشش کرنے والے مفرور باغیوں کی واپسی کا دوسری بار جو مطالبہ کیا تھا اسے بھی مسترد کردیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -