چمن میں کشیدگی جاری ، شہدا کی تعداد 12ہوگئی ، باب دوستی دوسرے روز بھی بند نیٹو سپلائی معطل

چمن میں کشیدگی جاری ، شہدا کی تعداد 12ہوگئی ، باب دوستی دوسرے روز بھی بند نیٹو ...

 کوئٹہ/پشاور(اے این این)چمن میں افغان سیکورٹی فورسز کی اشتعال انگیزی اور دس گھنٹے تک گولہ باری سے شہید ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی ہے ۔ باب دوستی بند رہااہر قسم کی آمدورفت اورتعلیمی ادارے بند ہیں افغان فورسزکی شیلنگ سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اورایف سی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں باب دوستی کے دونوں اطراف گاریوں کی لمبی قطاریں موجود ہیں۔ تجارتی سرگرمیاں اور نیٹو سپلائی معطل ہیں ۔ پی ڈی ایم اے نے بلوچستان نے چمن میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی سیل قائم کردیا ہے جہاں پانچ ایمبولینس،طبی عملہ اور دوائیں موجود ہیں ۔ ان علاقوں میں رات گئے تک پی ڈی ایم اے کے اٹھائیس ٹرک راشن ،خیمے اور دوائیں لے کر پہنچے ۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان کے 19 ٹرک چمن پہنچ گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق امدادی سامان میں خیمے،ادویات اور کھانے پینے کا سامان شامل ہے اور ہر متاثرہ خاندان کیلیے الگ الگ پیکٹ بنائے گئے ہیں۔ امداد ی سامان کی تقسیم شروع نہیں ہوسکی۔ طورخم سرحد معمول کے مطابق کھلی رہی ۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق طورخم سرحد پر دونوں جانب حالات معمول کے مطابق ہیں۔

چمن

مزید : صفحہ اول


loading...