وزیر اعظم سے نثار کی ملاقات، ڈان لیکس کے نئے نوٹیفکیشن پربات چیت

وزیر اعظم سے نثار کی ملاقات، ڈان لیکس کے نئے نوٹیفکیشن پربات چیت

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے ملاقات کی ہے ۔ذرائع کے مطابق، ملاقات میں ڈان لیکس، چمن سرحدپر پاکستان افغانستان کشیدگی سے متعلق بات چیت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں ان کو ایف سی بلوچستان سے رابطے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ڈان لیکس کے نئے نوٹیفکیشن کے اجراسے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ چودھری نثار نے ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

نوا شریف۔نثار

مزید : صفحہ اول


loading...