’’جولائی وزیر اعظم کیلئے خطرناک ہے ‘‘

’’جولائی وزیر اعظم کیلئے خطرناک ہے ‘‘
 ’’جولائی وزیر اعظم کیلئے خطرناک ہے ‘‘

  


سکھر(اے این این) پیپلز پارٹی کے رہنماء و صوبائی وزیر منظور وسان کی ایک اور پیشن گوئی،جولائی کے مہینے کو وزیر اعظم کے لئے خطرناک قرار دے دیا۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی بن گئی،پہلے ہی کہا تھا کہ جولائی نوازشریف کے لیے خطرناک ہے ،جانا بھی پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی میں بہت سے فیصلے ہوں گے،کچھ لوگ رہیں گے اورکچھ لوگوں کے متبادل آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی تاجرکیساتھ مری میں ملاقاتیں ہوں گی توشکوک توبڑھیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت میں وزیراعلی پنجاب بجلی کی لوڈشیڈنگ پر دھرنے دیتے تھے۔چاہتاہوں کہ اپوزیشن میں اتحاد ہو،سندھ کے مسائل پر بات کی جاتی ہے تو وزیراعظم میٹنگ کابہانہ کرکے کہیں چلے جاتے ہیں۔

منظور وسان

مزید : صفحہ اول


loading...