بھارت میں ہر مسئلے کا حل بندوق ہے

بھارت میں ہر مسئلے کا حل بندوق ہے
 بھارت میں ہر مسئلے کا حل بندوق ہے

  


لکھنو(اے این این ) ہوجن سماج پارٹی سربراہ اور اترپردیش کی سابق وزیراعلی مایاوتی نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ مرکزی حکومت ہر مسئلہ بندوق کی نوک پر حل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میں ضمنی انتخابات کے دوران کم ووٹنگ کے بعد اننت ناگ میں ضمنی انتخابات کو رد کرنا اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ پی ڈی پی اور بی جے پی حکومت جموں و کشمیر میں ناکام ہوئی ہے اور لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ناراض نوجوانوں اور طالب علموں کے ساتھ محتاط سیاسی سمجھداری سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ لکھنو میں جموں و کشمیر ، آندھرا پردیش اور مغربی بنگال کے لیڈران سے خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نے مسئلہ کشمیر اور قومی سیکورٹی کے معاملے پرمودی حکومت پر جم کر برستے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ملکی مفادات سے زیادہ سیاست ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اور قومی سیکورٹی کے تئیں مودی سرکار کی پالیساں قومی مفاد کے بجائے سیاست زدہ ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...