بلوچستان کی ترقی کیلئے تعاون کرتے رہیں گے،جنرل قمر باجوہ

بلوچستان کی ترقی کیلئے تعاون کرتے رہیں گے،جنرل قمر باجوہ

آواران(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقی کی کوششوں کیلئے تعاون کرتے رہیں گے۔ وہ آواران کے دورے کے موقع پر مقامی عمائدین سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ آرمی چیف کو آوران کے دورے کے موقع پرسکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے حالات میں بہتری پرپاک فوج، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔قبائلی عمائدین نے علاقے کی ترقی اور سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے پاک فوج کے ساتھ تعاون کرنے پر مقامی عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...