لاہور تعلیمی بورڈ زکے تحت انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2017 کا آغازہوگیا

لاہور تعلیمی بورڈ زکے تحت انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2017 کا آغازہوگیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ زکے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ(2) سالانہ امتحانات 2017 کا آغازہوگیا۔ تیرہ لاکھ تیئس ہزار دو سو چرانوے امیدوار امتحان دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام گزشتہ روز انٹرمیڈیٹ پارٹ (2)سالانہ امتحانات دوہزار سترہ کا آغاز ہو گیا ۔ لاہورتعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں تین لاکھ دس ہزار سات سو اکیاسی امیدوارامتحان دیں گے ۔بورڈ انتظامیہ کے مطابق پارٹ (ون) کے امتحانات میں ایک لاکھ باون ہزار ایک سو اکیاون امیدوار شرکت کریں گے جبکہ پارٹ ( 2)کے امتحانات میں ایک لاکھ اٹھاون ہزار پانچ سو نوے امیدوار شرکت کریں گے۔ امتحانات کیلئے 509 امتحانی سنٹر تشکیل دیئے گئے ہیں،۔لاہوربورڈامتحانی سنٹرزمیں 3000 نگران ، 509 سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈیوٹیاں دیں گے۔

جبکہ لاہوربورڈ کے امتحانات کی نگرانی کیلئے 369 ریذیڈنٹ انسپکٹرز اور 155 موبائل انسپکٹرز تعینات ہوں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...