پاک ٹی ہاؤس میں ادا جعفری کی یاد میں محفل مشاعرہ

پاک ٹی ہاؤس میں ادا جعفری کی یاد میں محفل مشاعرہ

لاہور (پ ر)پاک ٹی ہاؤس میں ادا جعفری کی یاد میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی صدارت رخشندہ نوید نے کی ، مہمان خصوصی احمد حماد اور نظامت کے فرائض واجد امیر نے ادا کئے۔ منیجرپاک ٹی ہاؤس سید جواد زیدی نے خصوصی طعام کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مقررین نے ادا جعفری کی شاعری ،افسانہ نگاری،سفرنامہ نگاری اور انشاء پردازی پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے اس خاص صنف میں محض نام ہی نہیں کمایا بلکہ اپنا لوہا بھی منوایا ہے ۔ان کی تحریریں،افسانے اور شاعری آج کی نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے۔ان کی اہمیت اور فن پر دسترس کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آج کے بیشتر فکاہیہ کالم یا تحریریں لکھنے والے ان کی پیروی کرتے ہیں ادا جعفری ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اردوادب پر اپنے گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔ اس موقع پر عابد حسین عابد، شبیر حسن، الطاف ضامن چیمہ، رانا اعجاز ، علی اصغر عباس، گلزار بخاری، وسیم عباس، سعید عاصم، اسامہ ضوریز، فیاض بوستان، شہباز گوہر، تجمل کاظمی، عدیل مرتضیٰ، کمیل کاظمی، شہباز شاہین، توقیر عباس ، سلیم ساگر، کامران ناشط، مرزا محمد عباس اور دیگر ادیبوں نے پاک ٹی ہاؤس کے محفل مشاعرہ میں شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...