ملک گیر احتجاجی تحریک اپنے منطقی انجام تک ضرور پہنچے گی،اظہر حسین

ملک گیر احتجاجی تحریک اپنے منطقی انجام تک ضرور پہنچے گی،اظہر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے رہنما و چئیرمین یونین کونسل 114چودھری اظہر حسین نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے خلاف ساری قوم سڑکوں پر ہے اور بہت جلد عمران خان کی قیادت میں ملکی نظام بدلنے جا رہا ہے کیونکہ عوام ہر صورت تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔یونین کونسل آفس میں آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی رابطہ مہم کے شیڈول کا اعلان کر چکی ہے جس میں ہر گز تبدیلی نہیں ہو گی عوامی رد عمل کو روکنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اورملک گیر احتجاج کی یہ تحریک اپنے منطقی انجام تک ضرور پہنچے گی۔