ہیلی کالج آفبینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام ثقافت کے موضوع پرتقریب کا انعقاد
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ’دلان۔ثقافت ‘کے موضوع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں بھر پورجوش و خروش سے شرکت کی۔ تقریب میں کالج کو طلبہ کی ہاتھ سے بنائی چیزوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر مبشرمنور خان نے بہترین تقریب کے انعقاد پر کالج کی آرٹ اینڈ کلچر سوسائٹی کی انچارج مسز روبینہ بشیر اور ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایسی تقاریب سے طلباؤ طالبات کے اعتماد اور صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ میں تحمل و برداشت کو فروغ دینے اور انہیں ملک کاقیمتی اثاثہ بنانے کیلئے ایسی مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کو ضروری قرار دیا
۔ تقریب میں طلباؤ طالبات نے پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی لباس پہننے کے علاوہ ثقافتی فوڈ اور دستکاری کے سٹالز بھی لگائے ۔طلبہ کی جانب سے مختلف فوک میوزک اور صوفیانہ کلام بھی پیش کئے گئے۔