پنجاب یونیورسٹی طلباؤ طالبات کی ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی

پنجاب یونیورسٹی طلباؤ طالبات کی ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی مختلف شعبہ جات کے طلباؤ طالبات نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں منعقدہ ’ فنکاریاں 17‘کے موضو ع پر منعقد انٹریونیو رسٹی ڈرامہ اینڈ سٹینڈ اپ کامیڈی میں حصہ لیتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اورکئی نمایاں پوزیشنز جیت لیں۔ ان میں حماس حمید، عاصم چوہدری، سنبل ظفر، ملک احسان، خولہ جمال، ولید خالد، کومل ادریس، رامص علی ، مطاہر عباس، سبطِ حسن اور سبینہ جاوید نے ڈرامہ مقابلے میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔وجاہت اورنگ زیب، محسن بیگ اور ولید خالد کو بہترین پراڈکشن ایواڈ، حماس حمید کو بہترین ڈائریکشن ایوارڈ، فیروز بٹ کو بہترین اداکار ایوارڈ، زین العابدین کو بہترین معاون اداکار ایوارڈ اورزرباحہ خان کو بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔طالبعلم عاصم چوہدری سٹینڈ اپ کامیڈی میں رنر اپ رہے۔ دو سری طرف یونیورسٹی آف لاہور میں منعقد ہونے والے آل پاکستان بزنس آئیڈیا کمپی ٹیشن 2017ء میں ہاجرہ جاوید، سید جان حسن، سالار احسان، سعد ارشد، ثاقب علی اور حرمین سلمان نے پہلی پوزیشن اور 15ہزار روپے نقد انعام حاصل کیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے شاندار کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔