وزیر اعظم کا بھارت کے ساتھ نرم گوشہ سمجھ سے بالاتر ہے،یاسر گیلانی

وزیر اعظم کا بھارت کے ساتھ نرم گوشہ سمجھ سے بالاتر ہے،یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے مشرقی سرحد کے بعد اب مغربی سرحد پر بھی پاکستانیوں کو گولیاں ماری جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمن بارڈر پر افغانی فوج کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا اانہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے اپنے جارحانہ عزائم کو مغربی سرحد تک پھیلا دیا ہے جبکہ ہمارے وزیر ااعظم بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔ جندال سے خفیہ ملاقات کے بعد چمن کے واقعے سے پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ قوم وزیر اعظم جندال ملاقات کے مقاصد کا پوچھ رہی ہے وزیر اعظم کا بھارت کے ساتھ نرم گوشہ سمجھ سے بالاتر ہے ملک و قوم کے مفادات کو پس پشت ڈال کر بھارت کے ساتھ اپنے کاروباری مراسم بڑھانا مجرمانہ فعل ہے جن کا وزیر اعظم کو حساب دینا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...