جب احتساب ہو گا تو قانون کی حکمرانی بھی ہو جائیگی،تبسم انواروہرہ

جب احتساب ہو گا تو قانون کی حکمرانی بھی ہو جائیگی،تبسم انواروہرہ

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما تبسم انواروھرہ نے کہا ہے کہ جب احتساب ہوگاتو ہر جگہ آئین وقانون کی حکمرانی بھی قائم ہوجائیگی تحر یک انصاف ملک میں کسی قسم کی محاذآرائی یا ٹکراؤ نہیں چاہتی ہم نے ہمیشہ آئین وقانون کے مطابق اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے سیاسی جد وجہد کی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک کی جڑوں کو کھانیوالی کر پشن کا ختم کر کے ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم جائے انہو ں نے مزید کہاکہ میرٹ، گڈ گورننس اور انصاف کہیں نظر نہیں آتا ،ملک میں کمزور احتساب سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے، ملک میں حقیقی جمہو ریت اورشفاف احتساب پوری قوم کی ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...