پنجاب حکومت نے شہباز شریف کی قیادت میں شاندار کارکردگی دکھائی،آزاد

پنجاب حکومت نے شہباز شریف کی قیادت میں شاندار کارکردگی دکھائی،آزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔دونوں ملکوں کو تجارت اور معیشت کے میدان میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگااوران میں مزید بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چار برس کے دوران کئی شعبوں میں نمایاں کامیاں حاصل کی ہیں۔ پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ ہے۔توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے سنجیدہ کاوشیں کامیاب ہوئی ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت کے نئے معیار قائم کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف نے انتھک محنت کے ساتھ منصوبوں کو مکمل کیا ہے۔