لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا کانووکیشن 10مئی کو ہوگا

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا کانووکیشن 10مئی کو ہوگا

لاہور(پ ر) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا 13واں کانووکیشن بدھ 10مئی کو ہوگا۔ریہرسل 9مئی کو ہو گی۔کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر طاہرہ عزیز مغل نے کہا کہ کانووکیشن میں ان گریجوایٹس کو ڈگریاں دی جائیں گی جنہوں نے 2016میں بی ایس آنرز، ایم فل، پی ایچ ڈی کے امتحانات پاس کیے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ریہر سل میں شریک نہ ہونے والی طالبات کو کانووکیشن میں شرکت کی اجازت نہ ہوگی۔ چانسلرگورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ تقریب کی صدارت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...