سی پیک خطے میں معاشی انقلاب کی نوید ہے،سہیل محمود بٹ

سی پیک خطے میں معاشی انقلاب کی نوید ہے،سہیل محمود بٹ

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے رہنما و چیئرمین یونین کونسل 213سہیل محمود بٹ نے کہا ہے کہ سی پیک خطے میں معاشی انقلاب کی نوید ہے نواز حکومت نے ہی ہمیشہ ملک میں میگا پروجیکٹ مکمل کیے ہیں کراچی سے اسلام آباد موٹروے وزیر اعظم کا کراچی والوں کیلئے تحفہ ہے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر سیاست چمکانے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی خدمت کرنے کا مشن لے کر سیاست میں آئی ہے ملک میں انتشار اور عدم استحکام پھیلانے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے تاریخ گواہ ہے کہ منفی پروپیگنڈے کرنے والے کبھی سرخرو نہیں ہوئے نہ ہی ہو سکیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...